راولپنڈی ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین” انٹر نیشنل ملٹری ٹےکنکل فورم آرمی 2017ء“میں شرکت کیلئے روس روانہ ہوگئے۔ انہیں اس فورم میں شرکت کی دعوت روسی وزیر دفاع سرگئی کے شولگو نے دی ہے۔ یہ انٹر نیشنل ملٹری ٹےکنکل فورم 22اگست سے لیکر 28اگست تک ماسکو میں منعقد ہوگا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار 4رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ اس نمائش …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین” انٹر نیشنل ملٹری ٹےکنکل فورم آرمی 2017ء“میں شرکت کیلئے روس روانہ ہوگئے

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین” انٹر نیشنل ملٹری ٹےکنکل فورم آرمی 2017ء“میں شرکت کیلئے روس روانہ ہوگئے۔ انہیں اس فورم میں شرکت کی دعوت روسی وزیر دفاع سرگئی کے شولگو نے دی ہے۔ یہ انٹر نیشنل ملٹری ٹےکنکل فورم 22اگست سے لیکر 28اگست تک ماسکو میں منعقد ہوگا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار 4رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ اس نمائش میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری ، ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کررہے ہیں۔ اس تقریب میں مختلف ممالک کی تیار کردفاعی اشیاءکی نمائش ہوررہی ہے۔ رانا تنویر حسین اس نمائش کے موقع پر روسی وزیر دفاع، دفاعی ماہرین اور مختلف ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔








