اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ سینٹ کے اجلاس میں شریک ہونے کے بعد وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے اور اجلاس ختم ہونے تک ایوان میں موجود رہے۔ اس دوران وہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے بھی تبادلہ خیال کرتے رہے جبکہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھی ان …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت ، اجلاس ختم ہونے تک ایوان میں موجود رہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ سینٹ کے اجلاس میں شریک ہونے کے بعد وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے اور اجلاس ختم ہونے تک ایوان میں موجود رہے۔ اس دوران وہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے بھی تبادلہ خیال کرتے رہے جبکہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھی ان سے ملاقات کی۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی محمود خان اچکزئی اور غلام احمد بلور کے علاوہ جماعت اسلامی کے اراکین کی نشستوں پر بھی گئے ان کی بھی خیریت دریافت کی۔








