اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) آبی وسائل کے وزیر مملکت سید جاوید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے آبی ذخائر تعمیر کرنا وقت کی ضرورت ہے‘ عمران خان مخالفت برائے مخالفت کی سیاست ترک کرکے تعمیری کاموں میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے سوموار کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو اندرونی اور بیرونی محاذ …
آبی وسائل کے وزیر مملکت سید جاوید شاہ کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) آبی وسائل کے وزیر مملکت سید جاوید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے آبی ذخائر تعمیر کرنا وقت کی ضرورت ہے‘ عمران خان مخالفت برائے مخالفت کی سیاست ترک کرکے تعمیری کاموں میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے سوموار کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو اندرونی اور بیرونی محاذ پر بڑے چیلنجوں کاسامنا ہے‘ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی قوتیں مخاصمانہ روش ترک کرکے تعمیری اور ترقی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت اور صنعت کے فروغ کیلئے ان ذخائر میں اضافہ کی ضرورت ہے جس کیلئے فوری طورپر نئے ذخائر تعمیر کرنے پر کام شروع ہونا چاہئے۔








