اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کرپشن سے پاک حکومت کا تصور دیا ہے، درحقیقت یہ امر ہمارے لئے نہایت قابل فخر ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں بد عنوانی کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا، موجودہ حکومت قانون کی حکمرانی جمہوری تصورات کی بالا دستی اور اداروں کے …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سینیٹرز سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کرپشن سے پاک حکومت کا تصور دیا ہے، درحقیقت یہ امر ہمارے لئے نہایت قابل فخر ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں بد عنوانی کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا، موجودہ حکومت قانون کی حکمرانی جمہوری تصورات کی بالا دستی اور اداروں کے استحکا م پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کے روبرو حقیقی چیلنج گزشتہ چار برسوں کے دوران حاصل ہونے والے فوائد کو تقویت دینا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔








