وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا ایوان بالا میں اظہار خیال

پاکستان میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور ویکسین عالمی معیار کے مطابق ہے، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا ایوان بالا میں اظہار خیال اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کو آرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور ویکسین عالمی معیار کے مطابق ہے۔ اسلام آباد …

پاکستان میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور ویکسین عالمی معیار کے مطابق ہے، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا ایوان بالا میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کو آرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور ویکسین عالمی معیار کے مطابق ہے۔ اسلام آباد میں فیڈرل ڈرگ سرویلینس لیبارٹری کی عمارت میں سابق حکومت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی بنا دی۔ تین مہینے میں عمارت خالی کرنے کا وقت دیا گیا تھا ابھی تک عمارت خالی نہیں ہوئی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیڈرل ڈرگ سرویلینس لیبارٹری کی عمارت میں سابق دور میں شہید ذوالفقار علی میڈیکل یونیورسٹی قائم کر دی گئی اس سلسلے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یقین دہانی کرائی کہ تین ماہ میں اس عمارت کو خالی کر دیا جائے گا لیکن ابھی تک عمارت خالی نہیں ہوئی۔ یہ معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں بھی لایا گیا اور آخری اجلاس اپریل 2017ءمیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں نے اپنی لیبارٹریاں قائم کی ہوئی ہیں، اس وقت پاکستان میں تمام ادویات اور ویکسین عالمی معیار کے عین مطابق ہے اور کوئی بھی نئی دوا ان لیبارٹریوں کی رجسٹریشن کے بغیر منظور نہیں کی جاتی۔

Leave a Reply