وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات پاکستان جاپان کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،خواجہ محمد آصف جاپان پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام جاری رکھے گا،تاکاشی کورائی اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں …

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات
پاکستان جاپان کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،خواجہ محمد آصف
جاپان پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام جاری رکھے گا،تاکاشی کورائی

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے وزارت خارجہ امور میں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان جاپان کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان میں 80سے زائد جاپانی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے جاپانی کمپنیوںکو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات،حکومت کی نرم پالیسیوں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے جاپانی سفیر کو دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانے کی غرض سے پاکستان کی قربانیوں اورکوششوں کے بارے میں بریف کیا۔جاپانی سفیر کورائی نے پاکستان کی اقتصادی پیشرفت اور ترقی کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ ایک دوست ملک کی حیثیت سے جاپان پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام جاری رکھے گا۔

Leave a Reply