چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا ہفتہ وار بریفنگ کے دوران جنوبی ایشیاءسے متعلق صدر ٹرمپ کے خطاب پر رد عمل

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ دنیا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں اور اہم کردار کو تسلیم کرے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر ہے اور بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔یہ باتیں چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے منگل کو معمول کے مطابق ہفتہ وار …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ دنیا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں اور اہم کردار کو تسلیم کرے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر ہے اور بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔یہ باتیں چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے منگل کو معمول کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران جنوبی ایشیاءسے متعلق صدر ٹرمپ کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں اور اہم کردار کو تسلیم کریگی۔انہوں نے کہا کہ چین ،پاکستان اور امریکہ کو باہمی عزت و احترام کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی تعاون کو جاری رکھنے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے۔خاتون ترجمان نے امید ظاہر کیا کہ امریکی پالیسیاں افغانستان اور خطے میں سلامتی،استحکام اور ترقی کو فروغ دینے میں ندد گار ثابت ہونگی۔

Leave a Reply