آئین کے آرٹیکل 62 ایف میں ترمیم کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں زیر بحث لایا جائے گا، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد

آئین کے آرٹیکل 62 ایف میں ترمیم کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں زیر بحث لایا جائے گا، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ایف میں ترمیم کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں زیر بحث لایا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 62 کا تعلق کسی بھی رکن کی …

آئین کے آرٹیکل 62 ایف میں ترمیم کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں زیر بحث لایا جائے گا، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ایف میں ترمیم کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں زیر بحث لایا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 62 کا تعلق کسی بھی رکن کی نااہلیت کے بارے میں ہے اور اس میں نااہل کی مدت متعین نہیں ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں انتخابی قانون 2017ءکی شق وار منظوری کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ایک ترمیم کے اغراض و مقاصد کے جواب میں زاہد حامد نے کہا کہ انتخابی بل 2017ءمیں جن امور پر اتفاق رائے کیا گیا تھا وہ ایوان سے منظور کر لئے جائیں جن نکات پر اتفاق نہیں ہو سکا ان کو بعد میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں زیر بحث لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63 کسی ممبر کی اہلیت کے بارے میں ہے جبکہ 62 کا تعلق نااہلیت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62 ایف میں نااہلی کی مدت متعین نہیں ہے، اس شق کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال سے کم ہونی چاہئے۔ یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں زیر غور لایا جائے گا۔

Leave a Reply