پنجاب میں کلین سویپ ایک شاندار فتح ہے، عوام نے سازشی ٹولے کو مسترد کر دیا ہے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کلین سویپ ایک شاندار فتح ہے، عوام نے سازشی ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی ضمنی الیکشن میں کامیابی شیر کی …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کلین سویپ ایک شاندار فتح ہے، عوام نے سازشی ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی ضمنی الیکشن میں کامیابی شیر کی دھاڑ ہے، عوام نے محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اﷲ کے کرم سے ایک بار پھر ہمیں فتح نصیب ہوئی ہے، عوام نے ترقی کو ووٹ دیا ہے اور سازشی ٹولے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے شیر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید خبریں