سعودی عرب ، کنگ خالد فاونڈیشن کا 2025 ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان

ریاض ۔25نومبر (اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض میں پیر کو کنگ خالد ایوارڈ 2025 کے فاتحین کے ناموں کا اعلان ایک تقریب میں کیا گیا ہے، جس میں ترقی، پائیداری اور غیر منافع بخش کارکردگی میں قائدین کو اعزاز دیا گیا۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابقخادم حرمین شریفین کے مشیر اور بورڈ آف ٹرسٹیز و کنگ خالد ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز …

ریاض ۔25نومبر (اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض میں پیر کو کنگ خالد ایوارڈ 2025 کے فاتحین کے ناموں کا اعلان ایک تقریب میں کیا گیا ہے، جس میں ترقی، پائیداری اور غیر منافع بخش کارکردگی میں قائدین کو اعزاز دیا گیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابقخادم حرمین شریفین کے مشیر اور بورڈ آف ٹرسٹیز و کنگ خالد ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز نے بتایا’ سال 2025 کے تقسیمِ ایوارڈ کی تقریب 3 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔

مختلف شعبوں میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جن میں ڈویلپمنٹ پارٹنرز ایوارڈ، غیرمنافع بخش تنظیموں کا ایکسی لینس ایوارڈ اور پائیداری ایورڈ شامل ہیں۔شہزادہ فیصل بن خالد نے پریس کانفرنس میں بتایا اس سال کے ایوارڈز کے لیے ایسے افراد اور آرگنائزیشنز کا انتخاب کیا گیا ہے جن کے کام مملکت میں پائیدار ترقی کے اثرات کو نمایاں کرتے ہیں۔

کنگ خالد ایوارڈ 2008 میں جاری کیا گیا تھا جو مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک نمایاں پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ایوراڈ کا مقصد غیرمنافع بخش شعبوں میں کارکردگی اور معیار کو بہتر بنانا اور سماجی جدت کو فروغ دینا ہے۔ ایوارڈ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ انسان ترقی کا مرکز و محور ہے۔