انقرہ ۔25نومبر (اے پی پی):ترکیہ اور جنوبی کوریا کے جوہری توانائی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔شنہو ا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے دورۂ انقرہ کے دوران ترکیا اور جنوبی کوریا نے جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے …
ترکیہ اور جنوبی کوریا کے جوہری توانائی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
انقرہ ۔25نومبر (اے پی پی):ترکیہ اور جنوبی کوریا کے جوہری توانائی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔شنہو ا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے دورۂ انقرہ کے دوران ترکیا اور جنوبی کوریا نے جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ میں ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے حوالے سے جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
جنوبی کوریا ترکی کے شمالی صوبے سیناپ میں مجوزہ دوسرے جوہری پاور پلانٹ کے لیے ممکنہ تعاون کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔رکیہ صدر کے مطابق ملاقات میں دفاعی صنعت میں شراکت کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ اپنی جانب سے، جنوبی کوریا کے صدر لی نے کہا کہ دونوں ممالک نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کی توثیق کی ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع ترکی، یورپی منڈی تک رسائی کے خواہش مند کوریائی کاروباری اداروں کے لیے ایک مضبوط بنیاد بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا ترکی کے ساتھ نوی توانائی، مصنوعی ذہانت، اور جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ اسٹریٹجک منصوبوں کو مزید گہرا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔








