روس چین کے ساتھ ناردرن سی روٹ کی ترقی کے ذریعے توانائی کی فراہمی میں توسیع کرے گا، نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک

بیجنگ۔25نومبر (اے پی پی):روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بیجنگ میں ہونے والے ساتویں روس چین انرجی بزنس فورم میں کہا ہے کہ روس چین کے ساتھ مل کر ناردرن سی روٹ کو ترقی دینے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ چین کو توانائی کی فراہمی کے لیے اضافی مواقع پیدا کیے جا سکیں۔تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ چینی شراکت داروں کے ساتھ ناردرن سی روٹ کی …

بیجنگ۔25نومبر (اے پی پی):روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بیجنگ میں ہونے والے ساتویں روس چین انرجی بزنس فورم میں کہا ہے کہ روس چین کے ساتھ مل کر ناردرن سی روٹ کو ترقی دینے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ چین کو توانائی کی فراہمی کے لیے اضافی مواقع پیدا کیے جا سکیں۔تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ چینی شراکت داروں کے ساتھ ناردرن سی روٹ کی مشترکہ ترقی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

یہ راستہ چین تک توانائی وسائل کی فراہمی کے لیے اضافی مواقع فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کا ارادہ ہے کہ بیرونی چیلنجز کے تناظر میں چین کو توانائی کی سپلائی کے خطرات کم کیے جائیں، لاجسٹکس کو بہتر بنایا جائے اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے۔ الیگزینڈر نوواک نے مزید بتایا کہ روس اور چین قابل تجدید توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کے ماخذ کی تصدیق اور ایک دوسرے کے قومی سرٹیفکیشن نظاموں کی باہمی پذیرائی پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قابل تجدید توانائی، ہائیڈروجن انرجی، توانائی ذخیرہ کرنے اور کاربن مارکیٹس جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ ہم نے قابل تجدید ذرائع سے تیار ہونے والی بجلی کے ماخذ کی تصدیق اور بجلی کے شعبے میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی نگرانی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔