اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پشاور موڑ سستے بازار میں آگ لگنے سے سینکڑوں سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے، آگ کے شعلے آسمان کی بلندیوں کو چھوتے رہے، آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 20گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ کاعملہ آگ بجھانے میں مصروف رہا، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران اور میئر …
اسلام آباد، پشاور موڑ سستے بازار میں آگ لگنے سے سینکڑوں سٹالز جل کر خاکستر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پشاور موڑ سستے بازار میں آگ لگنے سے سینکڑوں سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے، آگ کے شعلے آسمان کی بلندیوں کو چھوتے رہے، آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 20گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ کاعملہ آگ بجھانے میں مصروف رہا، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران اور میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز بھی موقع پر پہنچ گئے تھے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ بدھ کے روز سی ڈی اے کے پشاور موڑ سستے بازار میںاچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ کے شعلے اتنے زیادہ تھے کہ بازار میں سٹالز کو لپیٹ میں لے لیا، آگ جوتے کے دوکان میں لگ کر پھر پورے بازار میں پھیل گئی ۔ اس موقع پر امدادی سرگرمیوں کے لئے مخلتف فاﺅنڈیشنز، این جی اوز کی گاڑیاں اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں








