اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قانون سب کے لئے ایک جیسا ہے، ملک کے وزیراعظم عدالتوں کا سامنا کر سکتے اور سزا وار ہو سکتے ہیں تو آئین توڑنے اور ملک کو آگ و خون میں دھکیلنے والوں کو بھی عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، پاکستان خطے میں امن کے لئے ہمسایوں کے ساتھ مل کرنا اپنا کردار ادا …
وزیر داخلہ احسن اقبال کی نادرا سنٹر کے دورہ کے موقع پرگفتگو
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قانون سب کے لئے ایک جیسا ہے، ملک کے وزیراعظم عدالتوں کا سامنا کر سکتے اور سزا وار ہو سکتے ہیں تو آئین توڑنے اور ملک کو آگ و خون میں دھکیلنے والوں کو بھی عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، پاکستان خطے میں امن کے لئے ہمسایوں کے ساتھ مل کرنا اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے اشتراک اور تعاون کی ضرورت ہے۔ نادرا کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا اور سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔ بدھ کو بلیو ایریا میں نادرا کے میگا سروس سنٹر کے دورہ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا کے سروس سینٹر کے دورے کا مقصد نادرا کی طرف سے شہریوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔









