اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی وزارت خارجہ آمد پر خیر مقدم کیا اور پاکستان کے دفاع و سلامتی کے لیے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے جنرل ساحر شمشاد …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی وزارت خارجہ آمد پر خیر مقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی وزارت خارجہ آمد پر خیر مقدم کیا اور پاکستان کے دفاع و سلامتی کے لیے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قیادت اور بے لوث خدمات کو سراہا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ان کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا بھی اہتمام کیا جس میں قوم کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔








