سی ڈی اے کی قائم کردہ مویشی منڈی میں مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی طرف سے قائم کردہ عارضی مویشی منڈی میں مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سی ڈی اے کے شعبہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے یکم ذوالحج تا 13 ذوالحج عارضی مویشی منڈی کا ٹھیکہ گذشتہ ہفتہ اوپن بولی کے ذریعے جاری کیا گیا تھا جس کے تحت ٹھیکیدار …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی طرف سے قائم کردہ عارضی مویشی منڈی میں مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سی ڈی اے کے شعبہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے یکم ذوالحج تا 13 ذوالحج عارضی مویشی منڈی کا ٹھیکہ گذشتہ ہفتہ اوپن بولی کے ذریعے جاری کیا گیا تھا جس کے تحت ٹھیکیدار کو بڑے جانور (گائے، بیل وغیرہ) کی فیس 500 جبکہ چھوٹے جانور (دنبہ، بکرا، بھیڑ وغیرہ) کی فیس 250 روپے وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو بیوپاریوں سے وصول کی جا رہی ہے ۔ اس فیس کے عوض متعلقہ ٹھیکیدار بیوپاریوں کو مختلف سائز کے عارضی باڑوں کے قیام کیلئے جگہ فراہم کررہا ہے جو کہ سی ڈی اے کی طرف سے سیکٹر آئی 12 میں مختص ہے۔

Leave a Reply