چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، کلیدی شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے منگل کے روز چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی ،جس میں سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا سمیت سی ڈی اے اور سپارکو کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ملاقات میں جدید سیٹلائٹ امیجز، …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے منگل کے روز چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی ،جس میں سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا سمیت سی ڈی اے اور سپارکو کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ملاقات میں جدید سیٹلائٹ امیجز، ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال اور تعلیمی اشتراک سمیت متعدد کلیدی شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سپارکو کی جدید سیٹلائٹ امیجز کی بدولت مختلف سیکٹرز میں اراضی کے مسائل کو حل کرنے سمیت غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے بروقت خاتمے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکٹورل اور نان سیکٹورل علاقوں میں شہری منصوبہ بندی زیادہ بہتر انداز میں ممکن ہوگی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سپارکو کے اس تعاون سے اسلام آباد کی ترقی اور شہری منصوبہ بندی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ ملاقات میں سپارکو نے سی ڈی اے کیلئے ایک جدید لیب قائم کرنے کے حوالے سے اپنے بھرپور تکنیکی معاونت کا یقین دلایا۔ ملاقات میں سی ڈی اے سکول اور سپارکو کے مابین تعلیمی اشتراک بڑھانے کے حوالے سے ایم او یو کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے سی ڈی اے کیساتھ بھرپور تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل پر سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا۔ملاقات میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سپارکو کی اعلیٰ تکنیکی مہارتوں و صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں