کامسیٹس یونیورسٹی اور چانگ جیانگ انڈسٹریل کمپنی کے جدید انویشن اور انٹرپرینیورشپ بلڈنگ کی تعمیر کیلئے اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور چانگ جیانگ انڈسٹریل کمپنی کے درمیان جدید انویشن اور انٹرپرینیورشپ بلڈنگ کی تعمیر کے لئے اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، یہ منصوبہ 30 سالہ تعمیرچلاؤمنتقلی (بی او ٹی) ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔دستخط کی تقریب کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کی زیر صدارت منعقد ہوئی جبکہ چانگ جیانگ انڈسٹریل کمپنی کے چیئرمین …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور چانگ جیانگ انڈسٹریل کمپنی کے درمیان جدید انویشن اور انٹرپرینیورشپ بلڈنگ کی تعمیر کے لئے اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، یہ منصوبہ 30 سالہ تعمیرچلاؤمنتقلی (بی او ٹی) ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔دستخط کی تقریب کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کی زیر صدارت منعقد ہوئی جبکہ چانگ جیانگ انڈسٹریل کمپنی کے چیئرمین ژانگ یانگ نے اپنے وفد کی قیادت کی۔

معاہدے کے تحت یونیورسٹی اپنی زمین فراہم کرے گی اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی جبکہ کمپنی عمارت کی مالی معاونت، ڈیزائن، تعمیر اور انتظام کی ذمہ دار ہوگی۔منصوبے کے تحت ایک کثیر منزلہ جدید عمارت تعمیر کی جائے گی جس میں تحقیق گاہیں، کاروباری انکیوبیشن مراکز، مشترکہ کام کی جگہیں اور سٹارٹ اپس کے لئے سہولیات شامل ہوں گی،یہ بلڈنگ مصنوعی ذہانت، حیاتیاتی ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، تجدید پذیر توانائی، ڈیجیٹل صحت، برقی گاڑیاں اور جدید صنعتکاری جیسے شعبوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔اس موقع پر دونوں اداروں کی قیادت نے کہا کہ یہ شراکت پاکستان میں اختراع و تحقیق کے ماحول کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئے مواقع فراہم کرنے میں اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔

مزید خبریں