سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم الزعابی کی ملاقات

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم الزعابی نے بدھ کو ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی برادر اسلامی ممالک ہیں۔پاکستان امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم الزعابی نے بدھ کو ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی برادر اسلامی ممالک ہیں۔پاکستان امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی شاندار میزبانی پر پاکستان امارات کا شکر گزار ہے۔پارلیمانی تعاون سے دوطرفہ روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات خطے میں استحکام کے ضامن ہیں۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے انتہائی محترم اور قریبی ملک ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ پاکستانی تارکین وطن یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔