اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):افغان طالبان حکومت کی نااہلی سےافغان عوام غربت، بھوک و افلاس سے شدید انسانی بحران کا شکار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سخت سردی میں ظالم و نالائق افغان طالبان رجیم کے تحت افغان بچے پا برہنہ اور ناقص لباس میں موت کے منتظر ہیں۔ افغان میڈیا ’’آمو ٹی وی‘‘کے مطابق افغانستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی بہت سے خاندان شدید مشکلات کا سامنا …
افغان طالبان حکومت کی نااہلی ،عوام غربت، بھوک و افلاس سے شدید انسانی بحران کا شکار

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):افغان طالبان حکومت کی نااہلی سےافغان عوام غربت، بھوک و افلاس سے شدید انسانی بحران کا شکار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سخت سردی میں ظالم و نالائق افغان طالبان رجیم کے تحت افغان بچے پا برہنہ اور ناقص لباس میں موت کے منتظر ہیں۔
افغان میڈیا ’’آمو ٹی وی‘‘کے مطابق افغانستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی بہت سے خاندان شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ،وہاں سردیوں میں بچے پا برہنہ اور غیر موزوں کپڑوں کےساتھ زندگی گزار رہے ہیں، افغانستان میں وسیع پیمانے پر غربت شہریوں کی مصیبت کو مزید بڑھا رہی ہے ۔افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم بھوکےپیاسے ہیں ، بچوں کے پاس پہننے کےلئے جوتے اور گرم جیکٹ تک نہیں ،ہم اپنے بچوں کو سخت سردی سے محفوظ نہیں رکھ پا رہے۔
آمو ٹی وی کے مطابق یہ صورتحال افغانستان کے وسیع انسانی بحران کی جھلک پیش کرتی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق اس سال 20ملین افغان شہری شدید مشکلات کے باعث انسانی امداد کے محتاج ہیں۔ افغان شہریوں کو تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات کی محرومی طالبان کی بدعنوانی کی دلیل ہے۔








