اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام( پی ایم وائے پی ) رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کےلئے ملازمتوں میں 33فیصد کوٹہ، پی ایم یوتھ پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی سمیت دیگراقدامات کررہے ہیں ، وزیراعظم کا وژن میرٹ اور شفافیت ہے جس کےتحت نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سمیت دیگرشعبوں میں آگے بڑھنے …
خواتین کو با اختیار بنانے کےلئے ملازمتوں میں 33فیصد کوٹہ، پی ایم یوتھ پروگرام کے تحت آسان شرائظ پر قرضے کی فراہمی سمیت دیگراقدامات کررہے ہیں ، چیئرمین پی ایم وائے پی رانا مشہود احمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام( پی ایم وائے پی ) رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کےلئے ملازمتوں میں 33فیصد کوٹہ، پی ایم یوتھ پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی سمیت دیگراقدامات کررہے ہیں ، وزیراعظم کا وژن میرٹ اور شفافیت ہے جس کےتحت نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سمیت دیگرشعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوانٹرپرینیور شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں کو نظراندازکیا گیا، میرٹ سے ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے، ہمیں پنجاب میں نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1997 میں پنجاب میں بوٹی مافیا کا خاتمہ اور میرٹ کو فروغ دیا گیا، پنجاب میں غریبوں کے بچوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور تعلیمی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ پی ایم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو میرٹ اور شفافیت کے ذریعے مساوی مواقع فراہم کئےجارہے ہیں ، سائنس و ٹیکنالوجی ، ثقافت، آئی ٹی اور کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں با صلاحیت نوجوان آگے آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا وژن میرٹ اور صرف میرٹ ہے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو وراثتی حصے کی فراہمی کو یقینی بنایا، خواتین کےلئے ملازمتوں میں 33فیصد حصہ مختص کیا گیا، خواتین کا وزیراعظم یوتھ پروگرام کی قرضہ سکیم میں کوٹہ 25فیصد ہے، خواتین کو بلا سود اور آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جارہا ہے۔








