اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ڈینگی کے 4 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دورے کیے۔ فیلڈ ٹیموں نے ممکنہ ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے فوری اقدامات شروع کیے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیہی اور شہری علاقوں سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ شہر …
اسلام آباد میں ڈینگی کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ڈینگی کے 4 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دورے کیے۔
فیلڈ ٹیموں نے ممکنہ ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے فوری اقدامات شروع کیے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیہی اور شہری علاقوں سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ شہر بھر میں 25 ہزار 19 انسدادِ ڈینگی معائنہ جات اور سرگرمیاں مکمل کی گئیں۔کمرشل علاقوں میں کسی جگہ ڈینگی لاروا نہیں ملا۔
گھروں اور کھلی جگہوں پر 31 مثبت لاروا بریڈنگ سائٹس دریافت ہوئیں۔31 گھروں کو فوری صفائی اور احتیاطی اقدامات کے نوٹس جاری کئے گئے۔تین متاثرہ مریضوں کے گھروں اور آس پاس 176 گھروں میں سپرے کیا گیا۔ اسلام آباد میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں اور لاروا سائیٹس کا خاتمہ اور آئندہ پھیلاؤ روکنے کیلئے خصوصی آپریشن کئے گئے۔








