راولپنڈی۔26نومبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام کے عزم کو دہراتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی …
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔26نومبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام کے عزم کو دہراتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی کے معاملات اور پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتِحال پر گفتگو کی گئی۔فیلڈ مارشل نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام کے عزم کو دہراتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے تناظر میں سٹریٹجک تعاون کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ علی لاریجانی نے خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا اور ایران-پاکستان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نےعلاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مکالمے اور شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔








