چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر کی زیر صدارت اسلام آباد میں کیش لیس اکانومی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں کیش لیس اکانومی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، سی ڈی اے کے سینئر افسران سمیت مرکزی و …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں کیش لیس اکانومی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، سی ڈی اے کے سینئر افسران سمیت مرکزی و کمرشل بینکس کے نمائندگان نے شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو کیش لیس اکانومی کے حوالے سے ماڈل شہر بنایا جارہا ہے۔

اسلام آباد کے ہفتہ وار بازاروں، سی ڈی اے کے ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر اور میٹرو و الیکٹرک بسوں میں کامیابی کیساتھ کیش لیس نظام متعارف کرایا جاچکا ہے جبکہ کیو آر کوڈ سسٹم کے نفاذ کا دائرہ کار شہر بھر کے تمام مراکز، شاپنگ مالز اور کلاس تھری مارکیٹوں تک بھی تیزی سے بڑھایا جارہا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد شہر میں ہوٹل، گیسٹ ہائوسز، پٹرول پمپس اور ریستورانوں میں بھی کیش لیس نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے کیلئے کمرشل بینکس مرچنٹس اور شہریوں کو مکمل آگاہی فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز دکاندار اور تاجروں کے ساتھ صارفین کو راست کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رعایت اور مراعات دیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ایم ٹیگ اور ڈیجیٹل پارکنگ جیسے منصوبے بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے اسلام آباد کو مکمل طور پر ایک کیش لیس اور ڈیجیٹلائزڈ شہر بنانے میں مدد ملے گی۔