اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ورلڈ ڈائبیٹیز ڈے 2025 کے موقع پر خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام جنرل میڈیسن ٹیم وَن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا جس میں میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر شِفات خاتون نے کی جبکہ ڈاکٹر فضل عزیز، ڈاکٹر مریم منصور، ڈاکٹر نزہت اور ڈاکٹر نوشیلا احمد نے خصوصی …
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ورلڈ ڈائبیٹیز ڈے 2025 کے موقع پر خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ورلڈ ڈائبیٹیز ڈے 2025 کے موقع پر خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام جنرل میڈیسن ٹیم وَن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا جس میں میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر شِفات خاتون نے کی جبکہ ڈاکٹر فضل عزیز، ڈاکٹر مریم منصور، ڈاکٹر نزہت اور ڈاکٹر نوشیلا احمد نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے شرکاء کو اہم معلومات فراہم کیں۔ماہرین نے اپنے خطاب میں ڈائبیٹیز کے روزمرہ زندگی پر اثرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ یہ بیماری جسمانی، ذہنی اور سماجی زندگی کو متاثر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈائبیٹیز کے مؤثر کنٹرول کے لئے بروقت تشخیص، مناسب غذا، ورزش، باقاعدہ چیک اپس اور طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلیاں انتہائی ضروری ہیں۔پروگرام میں کام کی جگہ پر پریشر مینجمنٹ، ذہنی تناؤ سے بچاؤ، سٹریس فری ماحول برقرار رکھنے کے عملی طریقے اور صحت مند زندگی گزارنے کے اصولوں پر بھی شرکاء کو رہنمائی دی گئی۔ ماہرین نے بتایا کہ متوازن غذا، میٹھے کے محدود استعمال، مناسب نیند، باقاعدہ ورزش اور پانی کا استعمال ایک صحت مند طرزِ زندگی کے بنیادی ستون ہیں۔
پروگرام کے شرکاء نے اسے انتہائی معلوماتی اور مفید قرار دیا اور کہا کہ ایسے آگاہی پروگرام عوام میں صحت سے متعلق شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ پروگرام جنرل میڈیسن ٹیم وَن کی جانب سے منعقد کیا گیا جس کی میزبانی ڈاکٹر شِفات خاتون، ڈاکٹر فبہا سید، ڈاکٹر علی عارف، ڈاکٹر عقیل، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر روبینہ احمد، ڈاکٹر ولید، ڈاکٹر ماریہ، ڈاکٹر شاہنواز اخونزادہ، ڈاکٹر نعمت، ڈاکٹر منیبہ، ڈاکٹر مریم، ڈاکٹر مناہل اور ڈاکٹر قرۃ العالِم نے کی۔ ٹیم نے اس موقع پر ڈائبیٹیز سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لئے مؤثر کردار ادا کیا۔پمز انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت عامہ کے فروغ اور عوامی آگاہی کے لئے آئندہ بھی اسی نوعیت کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں گے۔








