سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ ژوان یو کے درمیان ملاقات

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ ژوان یو کے درمیان ملاقات فریقین کا سٹرٹیجک مذاکرات سمیت مختلف دو طرفہ مشاورتی میکنزم جلد از جلد منعقد کرنے پر اتفاق اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) پاکستان اور چین نے سٹرٹیجک مذاکرات سمیت مختلف دو طرفہ مشاورتی میکنزم جلد از جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ بدھ کو بیجنگ میں سیکرٹری …

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ ژوان یو کے درمیان ملاقات
فریقین کا سٹرٹیجک مذاکرات سمیت مختلف دو طرفہ مشاورتی میکنزم جلد از جلد منعقد کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) پاکستان اور چین نے سٹرٹیجک مذاکرات سمیت مختلف دو طرفہ مشاورتی میکنزم جلد از جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ بدھ کو بیجنگ میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ ژوان یو کے درمیان بات چیت کے دوران کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بدھ کو چین کے تین روزہ دورے کے آخری روز چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دفاع،سیکورٹی تعاون،دو طرفہ تجارت اور سی پیک سمیت دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے سٹریٹجک ڈائیلاگ سمیت مختلف دو طرفہ مشاورتی میکنزم کے جلد از جلد انعقاد اور اعلی سطح پر دو طرفہ تبادلوں اور دوروں کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران جنوبی ایشیاءاور افغانستان میں صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔سیکرٹری خارجہ اور نائب وزیر خارجہ نے ابھرتی ہوئی عالمی اور علاقائی صورتحال میں پالیسی رابطوں اور تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ سمیت کثیر الجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے اگلے سال بیجنگ میں منعقدہ ایس سی او سربراہ اجلاس کے انعقاد سمیت چین کی ایس سی او کی چیئر مین شپ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply