پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے

لاہور۔18اگست (اے پی پی):پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہا ئونارمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے سندھ میں کالاباغ، تونسہ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔کالا باغ میں 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک،چشمہ میں 3 لاکھ 18 ہزار کیوسک اور تونسہ میں پانی کا بہا ئو3 لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے۔نارووال کے نالہ بسنتر، نالہ ایک اور نالہ پلکھو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 70 فیصد بھر چکا ہے جبکہ بارشوں کا چھٹا سپیل21 اگست تک جاری رہے گا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انورجپہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دریائوں ،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں اور بچوں کو دریائوں ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔