دوحہ۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے ٹیلنٹ، ٹریننگ اور سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرامز کیلئے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیک ایس ایم ایز کیلئے سٹریٹجک پارٹنر بن سکتا ہے۔بدھ کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا …
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کی ٹیلنٹ، ٹریننگ اور سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرامز کیلئے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کی تجویز

مزید خبریں
دوحہ۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے ٹیلنٹ، ٹریننگ اور سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرامز کیلئے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیک ایس ایم ایز کیلئے سٹریٹجک پارٹنر بن سکتا ہے۔بدھ کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کی قطر ڈویلپمنٹ بینک کے سی ای او عبدالرحمن السویٖدی سے اہم ملاقات ہوئی ،جس میں پاکستانی ٹیک سٹارٹ اپس کیلئے فنانسنگ، انکیوبیشن اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ قطر ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیک ایس ایم ایز کیلئے سٹریٹجک پارٹنر بن سکتا ہے۔ملاقات میں مصنوعی ذہانت، کلائوڈ، سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر قطر اور پاکستان کے درمیان انوویشن اور ڈیجیٹل سکل ڈویلپمنٹ پروگرامز کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر نے ٹیلنٹ، ٹریننگ اور سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرامز کیلئے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کی تجویز دی۔انہوں نےصنعتی ڈیجیٹلائزیشن، آئی او ٹی ٹیسٹنگ انوائرمنٹ اور کراس-انکیوبیشن پروگرامز پر مشترکہ تعاون کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا۔ملاقات دو طرفہ ٹیک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔








