ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی بروقت کارروائی ،ایچ نائن ہفتہ وار بازار کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، تین ہزار سٹالز پر مشتمل ہفتہ وار بازار میں لگنے والی آگ پر 30 گاڑیوں پر مشتمل ایم سی آئی کی مشینری نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) میٹرو پولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے شعبہ ایمرجنسی اینڈ …
ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی بروقت کارروائی ،ایچ نائن ہفتہ وار بازار کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

مزید خبریں
ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی بروقت کارروائی ،ایچ نائن ہفتہ وار بازار کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،
تین ہزار سٹالز پر مشتمل ہفتہ وار بازار میں لگنے والی آگ پر 30 گاڑیوں پر مشتمل ایم سی آئی کی مشینری نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) میٹرو پولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بروقت کرتے ہوئے پشاور موڑ پر واقع ایچ نائن ہفتہ وار بازار کو بڑی تباہی سے بچا لیا، تقریباً تین ہزار سٹالز پر مشتمل ہفتہ وار بازار مےں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے 10 منٹ بعد ہی ایم سی آئی کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ کو بجھانے کیلئے کئے گئے آپریشن میں ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی30 گاڑیوں پر مشتمل ایم سی آئی کی مشینری نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا۔ ان گاڑیوں میں 15 فائر ٹینڈرز اور پانی کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے انوائرنمنٹ، سینی ٹیشن اور دیگر شعبوں کے واٹر ٹینکرز اور ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ریسکیو سروس کی دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔ آگ بجھانے کے اس عمل میں شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے 150 اہلکار وں نے حصہ لیا۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اتوار بازار پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی کو نہ صرف مانیٹر کیا بلکہ ہدایات بھی دیں جس کی وجہ سے اس آپریشن کو بڑی تیزی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئرز ذیشان علی نقوی، اعظم خان اور چیف آفیسر ایم سی آئی اسد محبوب کیانی بھی موجود تھے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ڈائریکٹر سیکورٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر معاملہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔








