چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا ویانا میں انسداد بدعنوانی عالمی کانفرنس سے خطاب

ویانا ۔ 23 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب مختلف سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی سے مل کر بدعنوانی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام سے تمام شعبوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے، نیب کی …

ویانا ۔ 23 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب مختلف سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی سے مل کر بدعنوانی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام سے تمام شعبوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے، نیب کی آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی کثیر جہتی حکمت عملی کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویانا (آسٹریا) میں انسداد بدعنوانی کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے، یہ لیب ڈیجیٹل فرانزک، فنگر پرنٹ فورنزک اور سوالیہ دستاویزات کی سہولیات سے لیس ہے، فرنزاک سائنس لیبارٹری کے قیام سے موبائل فون، کمپیوٹرز، آئی پیڈز اور نیٹ ورکس جیسے برقی آلات سے دستاویزات کے حصول اور ہاتھ سے لکھی تحریروں اور ٹائپ کردہ اور شائع شدہ دستاویزات کو محفوظ کرکے جعلسازی کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی وضع کی ہے جس کے شاندار نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور نیب اب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے موثر انداز میں کام کر رہا ہے، تمام افسران کی کارکردگی شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں 50 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے۔

Leave a Reply