اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چھ ہاﺅسنگ سوسائٹیوںمیں چھ ارب روپے کی ہیرا پھیری سامنے آئی ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 47 کو آپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ ہیں، محکمہ نے آڈٹ کے نئے رولز بنائے ہیں جس سے 6 ارب …
چھ ہاﺅسنگ سوسائٹیوںمیں چھ ارب روپے کی ہیرا پھیری سامنے آئی، 2 ارب کی ریکوری کر لی،وزیر داخلہ احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چھ ہاﺅسنگ سوسائٹیوںمیں چھ ارب روپے کی ہیرا پھیری سامنے آئی ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 47 کو آپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ ہیں، محکمہ نے آڈٹ کے نئے رولز بنائے ہیں جس سے 6 ارب کی ہیرا پھیری 6 سوسائٹیوں میں سامنے آئی ہے، 2 ارب کی ریکوری کر لی گئی ہے، باقی ریکوری کے لئے محکمہ کارروائی کر رہا ہے، ان 6 سوسائٹیوںمیں سینٹ کی ہاﺅسنگ سوسائٹی بھی شامل ہے۔ کوشش کریں گے کہ جو رقم خورد برد کی گئی ہے وہ برآمد کی جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ سینٹ کا نام غلط استعمال کیا گیاہے، سینٹ سیکرٹریٹ کا اس ہاﺅسنگ سوسائٹی سے تعلق نہیں، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ قبل ازیں سینیٹر محسن عزیز نے توجہ مبذول نوٹس پر کہا کہ جموں و کشمیر کو آپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی، سینٹ ایمپلائز کو آپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی سمیت مختلف کو آپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں 4.6 ارب روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے، صرف 20 کروڑ روپے ریکور کئے گئے ہیں، اس معاملے کا کیا ہوا ہے، متاثرین کی مدد کیسے کی جا سکتی ہے۔ اس بارے میں آگاہ کیا جائے۔








