تہران ۔ 24 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آئی اے ای اے پر امریکی دباو کو جامع ایٹمی معاہدے کے متن اور اس کی روح کے منافی قرار دیدیا۔ارنا نیوز کے مطابق یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی کے نام لکھے مراسلے میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نکی ہیلی کے دورہ …
عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی پر امریکی دباو ایٹمی معاہدے کے منافی ہے، ایران

مزید خبریں
تہران ۔ 24 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آئی اے ای اے پر امریکی دباو کو جامع ایٹمی معاہدے کے متن اور اس کی روح کے منافی قرار دیدیا۔ارنا نیوز کے مطابق یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی کے نام لکھے مراسلے میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نکی ہیلی کے دورہ ویانا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی” آئی اے ای اے“ پر امریکی دباو جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی اور اس کی روح کے منافی ہے۔ وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کے نام اپنے الگ الگ مراسلوں میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ نکی ہیلی کا دورہ ویانا آئی اے ای اے پر دباوبڑھانے کی غرض سے انجام پایا لہذا اس معاملے سے پیشہ ورانہ طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔








