وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا لاہور ائیرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کاونٹرز، جدید سسٹمز کا جائزہ لیا

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کاونٹرز، مسافروں کی سہولیات اور جدید سسٹمز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے امیگریشن کاونٹرز پر ٹریول ہسٹری کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے منسلک کرنے والے سسٹم کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے تیز رفتار اور شفاف امیگریشن سسٹم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے …

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کاونٹرز، مسافروں کی سہولیات اور جدید سسٹمز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے امیگریشن کاونٹرز پر ٹریول ہسٹری کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے منسلک کرنے والے سسٹم کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے تیز رفتار اور شفاف امیگریشن سسٹم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیا اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے ملاقات کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کے کاونٹرز کا بھی دورہ کیا۔ مسافروں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ اب امیگریشن صرف دو منٹ میں مکمل ہو رہی ہے اور سسٹم پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہو گیا ہے۔ مسافروں نے ایف آئی اے عملے کے رویے اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مکمل سفری دستاویزات رکھنے والے کسی بھی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جا رہا اور نہ ہی روکا جائے گا تاہم نامکمل یا جعلی دستاویزات کے حامل مسافروں کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے، وطن کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیا اور دیگر متعلقہ افسران بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید خبریں