دو روزہ اسلام آباد کانکلیو 2025 کل شروع ہوگا، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام دو روزہ اسلام آباد کانکلیو 2025 بعنوان’’ تھیمیٹک فوکس: ری امیجننگ سائوتھ ایشیا: سیکورٹی، اکانومی، کلائمیٹ، کنیکٹیویٹی‘‘کل (بدھ) کو یہاں شروع ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پہلے ورکنگ سیشن سے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات کلیدی خطاب …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام دو روزہ اسلام آباد کانکلیو 2025 بعنوان’’ تھیمیٹک فوکس: ری امیجننگ سائوتھ ایشیا: سیکورٹی، اکانومی، کلائمیٹ، کنیکٹیویٹی‘‘کل (بدھ) کو یہاں شروع ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پہلے ورکنگ سیشن سے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات کلیدی خطاب کریں گے۔

اسلام آباد کانکلیو کے دوسرے ورکنگ سیشن سے سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے سابق چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت دیگر مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ تیسرے ورکنگ سیشن سے سابق سفیر تہمینہ جنجوعہ کلیدی خطاب کریں گی۔ اسلام آباد کانکلیو کے دوسرے روز چوتھے ورکنگ سیشن سے سابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کلیدی خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر دیگر مقررین بھی موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کریں گے۔ پانچویں ورکنگ سیشن سے سابق وزیر خارجہ اور وزیر دفاع خرم دستگیر خان کا کلیدی خطاب ہوگا۔ اختتامی سیشن میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گی۔

مزید خبریں