کھلابٹ پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم گرفتار، دیگر کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن

ہری پور۔ 2 دسمبر (اے پی پی):کھلابٹ پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان تربیلا جھیل روڈ پر فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، دیگر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں پر ناکے بندیاں اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ زخمی ملزم …

ہری پور۔ 2 دسمبر (اے پی پی):کھلابٹ پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان تربیلا جھیل روڈ پر فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، دیگر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں پر ناکے بندیاں اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ زخمی ملزم کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ کھلابٹ پولیس کے ایس ایچ او صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ تربیلا جھیل روڈ پر ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکل سواروں کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں اور علاقہ گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، زخمی ملزم نے اپنا نام جنید عرف جیدی سکنہ محلہ عید گاہ ہری پور بتایا، زخمی ملزم سے اسلحہ پستول 30 بور معہ ایمونیشن قبضہ میں لیکر ملزم کو بغرض علاج معالجہ ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا۔ ملزم اس سے قبل پنجاب اور ہزارہ کے دیگر اضلاع کی پولیس کو ڈکیتی، چوری، کارلفٹنگ اور گینگ ریپ کے متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا۔

ملزم جنید عرف جیدی کے خلاف اس سے قبل مقدمہ نمبر 326 سال 2020ء جرم 324/382/34 پی پی سی تھانہ صدر ہری پور، مقدمہ نمبر 1147 سال 2022 جرم 381A تھانہ سٹی ہری پور، مقدمہ نمبر 208 سال 2022 جرم 380/34 پی پی سی تھانہ صدر ضلع مانسہرہ، مقدمہ نمبر 226 سال 2022 جرم 392/411 تھانہ حسن ابدال ضلع اٹک، مقدمہ علت 269 سال 2022 جرم 292/411 تھانہ حسن ابدال ضلع اٹک میں ملوث جبکہ مقدمہ نمبر 903 سال 2025 جرم 375A تھانہ سٹی ہری پور میں مطلوب ہے۔ زخمی ملزم جنید اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف زیر دفعہ 324/353/15AA/34 پی پی سی کے تحت تھانہ کھلابٹ میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں