حکومت کی صحت کے شعبے میں اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ 20 ماہ کے دوران 164 غیر فعال بی ایچ یوز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی صحت کے شعبے میں اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ 20 ماہ کے دوران 164 سے زائد غیر فعال بی ایچ یوز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہےجس سے بنیادی سطح پر صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان …

کوئٹہ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی صحت کے شعبے میں اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ 20 ماہ کے دوران 164 سے زائد غیر فعال بی ایچ یوز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہےجس سے بنیادی سطح پر صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز صحت کی بحالی سے ہر سال صوبے کے ایک لاکھ سے زائد مریض او پی ڈی کی سہولت سے مستفید ہوں گے، جو گلی، محلوں اور دیہی سطح پر عوام کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں ۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ حکومت کا فوکس گورننس کو مضبوط بنانے، عوامی خدمات کی بہتر فراہمی اور حکومتی اداروں کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے پر ہے کیونکہ ایک مضبوط اور مستحکم نظام ہی دہشت گردی کے خاتمے کا ضامن بن سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کی جانے والی یہ اصلاحات حکومت کی ترجیحات کی عکاسی کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

مزید خبریں