پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، کنونشن برائے حیاتیاتی اورزہریلے ہتھار عملدرآمد بل 2024 کی متفقہ منظوری

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نےجرثومی ا ورزہریلےہتھیاروں کی روک تھام سےمتعلق کنونشن برائے حیاتیاتی اورزہریلے ہتھیار عملدرآمد بل 2024 کی متفقہ منظوری دے دی۔ منگل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نےجرثومی اور زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سےمتعلق کنونشن برائے حیاتیاتی اورزہریلے ہتھیار …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نےجرثومی ا ورزہریلےہتھیاروں کی روک تھام سےمتعلق کنونشن برائے حیاتیاتی اورزہریلے ہتھیار عملدرآمد بل 2024 کی متفقہ منظوری دے دی۔ منگل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نےجرثومی اور زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سےمتعلق کنونشن برائے حیاتیاتی اورزہریلے ہتھیار عملدرآمد بل 2024 پیش کرنے کی تحریک پیش کی جو سپیکر نے ایوان کے سامنے رکھی ۔ ایوان کی جانب سے متفقہ منظوری کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شق وار منظوری ایوان میں پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔