صدرِ مملکت کا سری لنکا میں پاک بحریہ کی جاری امدادی سرگرمیوں پر بحریہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سری لنکا میں پاک بحریہ کی جاری امدادی سرگرمیوں پر بحریہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی جانب سے پانچ دن سے پھنسے متاثرہ خاندان کی بروقت مدد کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے جہاز …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سری لنکا میں پاک بحریہ کی جاری امدادی سرگرمیوں پر بحریہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی جانب سے پانچ دن سے پھنسے متاثرہ خاندان کی بروقت مدد کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے جہاز سیف کا سیلاب متاثرین کے لئے امدادی مشن سری لنکا کے ساتھ پاکستان کی گہری دوستی کا عملی ثبوت ہے۔