اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےبنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی ، دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہ گیر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس واقع پر دل غم سے بھر گیا ہے۔ دہشت گردی کی …
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےبنوں میں دہشت گرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےبنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی ، دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہ گیر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس واقع پر دل غم سے بھر گیا ہے۔ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور ریاست ایک پیج پر ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور وطن دشمن عناصر کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔








