وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کی جنیوا میں گاوی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات

جنیوا۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ امیونائزیش کوریج کو بڑھانے کےلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ،صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں گاوی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گاوی بورڈ اجلاسوں سے قبل مشترکہ حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال …

جنیوا۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ امیونائزیش کوریج کو بڑھانے کےلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ،صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں گاوی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کے دوران کیا۔

دونوں رہنماؤں نے گاوی بورڈ اجلاسوں سے قبل مشترکہ حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں پاکستان کی امیونائزیشن ترجیحات اور جاری تعاون پر گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیرِ صحت نے گاوی کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو سراہا۔ گاوی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں حفاظتی ٹیکوں کے لئے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں ویکسین کوریج مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے گاوی اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔