اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں جاری کورس کے 35 رکنی سول افسران کے وفد نے میرانشاہ کا دورہ کیا ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے وفد کا استقبال کیا ، وفد نے یاد گارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ وفد کو علاقائی سکیورٹی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی چیلنجز اور قیامِ امن میں سکیورٹی فورسز کے کردار …
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس کے شرکا کا میرانشاہ کا دورہ،وفد کی پاک فوج کی شمالی وزیرستان کی ترقی اور امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں جاری کورس کے 35 رکنی سول افسران کے وفد نے میرانشاہ کا دورہ کیا ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے وفد کا استقبال کیا ، وفد نے یاد گارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ وفد کو علاقائی سکیورٹی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی چیلنجز اور قیامِ امن میں سکیورٹی فورسز کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔
وفد کے شرکا کو معاشی خوشحالی کے لئے کئے جانے والے اہم اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وفد کو ٹوچی میوزیم اور تکنیکی ہال کا دورہ بھی کرایا گیا۔ وفد نےمیوزیم میں تاریخی اور عسکری اہمیت کی حامل اشیا کا مشاہدہ کیا ۔ وفد نے پاک فوج کی شمالی وزیرستان کی ترقی اور امن کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو بے حد سراہا۔








