وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کی ایرانی وزیر برائے ثقافت سید عباس صالحی سے ملاقات،دوطرفہ ثقافتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

تہران۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے ایرانی وزیر برائے ثقافت و اسلامی رہنمائی سید عباس صالحی سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کے تناظر میں دوطرفہ ثقافتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے جاری بیان کے مطابق ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دونوں وزرائے …

تہران۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے ایرانی وزیر برائے ثقافت و اسلامی رہنمائی سید عباس صالحی سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کے تناظر میں دوطرفہ ثقافتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے جاری بیان کے مطابق ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دونوں وزرائے ثقافت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی شعبے، عوامی رابطوں اور باہمی تبادلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات، بالخصوص ثقافت اور مشترکہ تہذیبی ورثے کے حوالے سے، انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ایرانی وزیر سید عباس صالحی نے پاکستان کی ثقافتی سرگرمیوں کو سراہا اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اعلیٰ سطح کے تبادلے جاری رکھے جائیں گے اور ایسے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے جو دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں مددگار ثابت ہوں۔