فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی واشنگٹن ڈی سی آمد،ڈرا کے میزبان ریو فرڈینینڈ نے میڈیا کو فائنل ڈرا ہال کا پہلا دورہ کروایا

واشنگٹن ڈی سی۔4دسمبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ ٹرافی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے انتہائی منتظر ’فائنل ڈرا‘ سے قبل یہ ٹرافی امریکی دارالحکومت کے چند مشہور ترین مقامات کا دورہ کر رہی ہے۔ یہ فائنل ڈرا کل (جمعہ )5 دسمبر کو منعقد ہوگا۔فٹ بال کے اس عظیم ترین انعام (ٹرافی) کی لیجنڈری جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں نمائش کی …

واشنگٹن ڈی سی۔4دسمبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ ٹرافی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے انتہائی منتظر ’فائنل ڈرا‘ سے قبل یہ ٹرافی امریکی دارالحکومت کے چند مشہور ترین مقامات کا دورہ کر رہی ہے۔ یہ فائنل ڈرا کل (جمعہ )5 دسمبر کو منعقد ہوگا۔فٹ بال کے اس عظیم ترین انعام (ٹرافی) کی لیجنڈری جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں نمائش کی گئی، جہاں فیفا لیجنڈ ریو فرڈینینڈ اور فیفا کے نمائندوں نے میڈیا کو ڈرا ہال کی دکھانے کے لیے خوش آمدید کہا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان نے اپنے فخر اور جوش و خروش کا اظہار کیا، کیونکہ وہ جمعہ کو ایوارڈ یافتہ براڈکاسٹر سمانتھا جانسن کے ہمراہ 48 ٹیموں پر مشتمل اس تاریخی ’فائنل ڈرا‘ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ڈرا کے معاونین کی فہرست میں ٹام بریڈی، وین گریٹزکی، آرون جج اور شکیل اونیل شامل ہیں ۔ عالمی کھیلوں کے عظیم کھلاڑی بھی اس غیر معمولی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ خصوصی مہمان ایلی میننگایونٹ کے ریڈ کارپٹ میزبان کے طور پر تقریب کی رونق مزید بڑھائیں گے۔

مزید خبریں