کیوی کپتان ٹام لیتھم اور راچن رویندرا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار سنچریاں

کرائسٹ چرچ۔4دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں میزبان کیوی ٹیم کے بلے باز چھائے رہے۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں جمعرات کو تیسرے روز کیوی بلے بازوں نے ویسٹ انڈین بولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا کپتان ٹام لیتھم اور مڈل آرڈر بلے باز راچن رویندرانے میچ میں شاندار …

کرائسٹ چرچ۔4دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں میزبان کیوی ٹیم کے بلے باز چھائے رہے۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں جمعرات کو تیسرے روز کیوی بلے بازوں نے ویسٹ انڈین بولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا کپتان ٹام لیتھم اور مڈل آرڈر بلے باز راچن رویندرانے میچ میں شاندار سنچریاں بنائیں ۔میچ کی دوسری اننگز میں راچن رویندر 176 اور کپتان ٹام لیتھم نے انفرادی 145 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 279 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔کیوی بیٹرز نے انتہائی ذمہ دارانہ اور پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان بولرز کو مسلسل پریشان رکھا،اس شاندار شراکت داری کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں بھی اپنے بھرپور تسلط کو برقرار رکھتے ہوئے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنا ڈالے اور مجموعی برتری کو 481 رنزتک پہنچا دیا۔راچن رویندرا کی یہ ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری ہے جبکہ کپتان ٹام لیتھم کی 14 ویں سنچری ہے۔

 

مزید خبریں