واشنگٹن۔5دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع بالآخر حل ہو جائے گا اور امریکا اس سلسلے میں بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق قومی کرسمس ٹری لائٹنگ تقریب سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم کئی محاذوں پر جنگوں کے …
یوکرین تنازع جلد حل ہو جائے گا ، امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن۔5دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع بالآخر حل ہو جائے گا اور امریکا اس سلسلے میں بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق قومی کرسمس ٹری لائٹنگ تقریب سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم کئی محاذوں پر جنگوں کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں اور روس۔
یوکرین تنازع کے حل کے لیے بھی پرامید ہیں، ہمارا مقصد اس لڑائی کو روکنا ہے اور ہم اس کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔امریکانے پہلے یوکرین تنازع کے حل کے لیے 28 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا، تاہم کیف اور اس کے یورپی اتحادیوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس میں ترمیم کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ منصوبے میں ردوبدل کر کے اسے 22 نکات تک محدود کر دیا گیا ہے اور صرف چند امور پر اختلاف باقی ہے۔
امریکی اور یوکرینی وفود نے 23 نومبر کو جنیوا اور 30 نومبر کو فلوریڈا میں مذاکرات کیے، جن میں جنگ بندی، سکیورٹی و معاشی معاملات، انتخابات کے امکانات اور علاقائی تنازع پر گفتگو ہوئی۔دوسری جانب2دسمبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس میں امریکی خصوصی صدارتی ایلچی سٹیو وٹکوف اور سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سے ملاقات کی، جو تقریباً پانچ گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں امریکی امن منصوبے کی دستاویزات پر تفصیلی غور کیا گیا۔








