افغانستان ،گاڑی دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کابل۔5دسمبر (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں گاڑی دریا میں گرنے سے4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو ضلع راغستان میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی لاپروائی سے چلانے کے باعث بے قابو ہو کر ر دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں …

کابل۔5دسمبر (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں گاڑی دریا میں گرنے سے4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو ضلع راغستان میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی لاپروائی سے چلانے کے باعث بے قابو ہو کر ر دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں