اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):انسداد دہشتگردی پر مؤثر حکمت عملی،فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔تفصیلات کے مطابق فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور اس کے74ساتھیوں نے ریاست کے سامنے سرینڈر کر دیا۔دہشت گرد کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور اس کے74ساتھیوں نےپاکستان ہاؤس سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہتھیار ڈال دیے۔دہشت گردوں کے سرینڈر کرنےکے موقع پر ضلع …
فورسز کی موثر حکمت عملی، ڈیرہ بگٹی میں فتنہ الہندوستان کے درجنوں دہشتگردوں نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):انسداد دہشتگردی پر مؤثر حکمت عملی،فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔تفصیلات کے مطابق فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور اس کے74ساتھیوں نے ریاست کے سامنے سرینڈر کر دیا۔دہشت گرد کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور اس کے74ساتھیوں نےپاکستان ہاؤس سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہتھیار ڈال دیے۔دہشت گردوں کے سرینڈر کرنےکے موقع پر ضلع ڈیرہ بگٹی کے معززین اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ب
ی آر اے کے شرپسندوں نے نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں پر اس وقت حملہ بھی کیا جب وہ ہتھیار ڈالنے کےلئے پاکستان ہاؤس جا رہے تھے۔ سرینڈر کرنے والے دہشت گردوں نے پاکستان ہاؤس کے کئیر ٹیکر میر آفتاب بگٹی اور ڈپٹی کمشنر(ڈیرہ بگٹی) کی موجودگی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود سرینڈر کیا۔ وڈیرہ نور علی چاکرانی نے نہ صرف ہتھیار ڈالے بلکہ فتنہ الہندوستان (بی آر اے) کےخلاف چاکرانی امن فورس قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔وڈیرہ نور علی چاکرانی کا سرینڈر کرناضلع ڈیرہ بگٹی کے موجودہ منظر نامے میں اہم پیشرفت ہے۔وڈیرہ نور علی چاکرانی اور اس کے ساتھیوں کا ہتھیار ڈالنا بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد تنظیموں کےلئے بڑا دھچکا ہے۔انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سکیورٹی فورسز کی مؤثرکاروائیوں اور حکمت عملی کے باعث اب دہشت گردوں کا ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنا ناگزیر ہوچکا ہے۔








