اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں پاک کوریا سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں افتتاحی تقریب میں صدر کویکا اور سفیر جمہوریہ کوریا نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان اور کوریا کی شراکت داری بڑھائی جا رہی ہے،کویکا کی 9.5 ملین ڈالر گرانٹ …
اسلام آباد، پاک کوریا سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں پاک کوریا سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں افتتاحی تقریب میں صدر کویکا اور سفیر جمہوریہ کوریا نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر خالد مگسی نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان اور کوریا کی شراکت داری بڑھائی جا رہی ہے،کویکا کی 9.5 ملین ڈالر گرانٹ سے ملک کی پہلی منظور شدہ پی وی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم ہوئی ہے۔
پی ایس ڈی پی نے پاک کوریا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے لیے 185.8 ملین روپے فراہم کئے۔وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق لیبارٹری کے لیے اسلام آباد میں 8 کنال زمین فراہم کی گئی،نئی لیبارٹری پاکستانی مینوفیکچررز کو یورپ اور وسطی ایشیا میں سولر پینلز برآمد کرنے میں سہولت دے گی۔صدر کویکا نے کہا کہ پاکستان شمسی توانائی کے وسیع مواقع سے صاف اور سبز توانائی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے،کوریا پاکستان کی سولر پی وی ماڈیولز کی بین الاقوامی معیار پر تصدیق میں تعاون کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کوریا اور پاکستان نے شراکت داری کو مستحکم اور تعاون کو وسعت دی ہے۔








