صدر ایف پی سی سی آئی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، ملک کی بزنس کمیونٹی ان کی تعیناتی کو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خوش آئند پیش رفت سمجھتی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، ملک کی بزنس کمیونٹی ان کی تعیناتی کو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خوش آئند پیش رفت سمجھتی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی پاکستان کے دفاعی شعبے کے لیے بھی اچھی خبر ہے.

معرکہ حق میں ان کی دلیرانہ قیادت اور شاندار فیصلہ سازی نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا،پاکستان کو ایسی سیاسی اور عسکری قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو مقامی اور عالمی سطح پر مزید بلندیاں دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مستقبل کے منظر نامے کو دیکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیا ہے،پاکستان کو اس وقت سیاسی اور عسکری سطح پر منظم فیصلہ سازی اور طویل المدت پالیسی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

 

مزید خبریں