پاکستان فرانس کو ایک اہم دوست ملک سمجھتاہے ، فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان میں فرانس کی سبکدوش ہونے والے سفیرمارٹینی ڈورنس سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان فرانس کو ایک اہم دوست ملک سمجھتاہے،پاکستان فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان میں فرانس کی سبکدوش ہونے والے سفیرمارٹینی ڈورنس سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
پاکستان فرانس کو ایک اہم دوست ملک سمجھتاہے ، فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان میں فرانس کی سبکدوش ہونے والے سفیرمارٹینی ڈورنس سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان فرانس کو ایک اہم دوست ملک سمجھتاہے،پاکستان فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں فرانس کی سبکدوش ہونے والے سفیرمارٹینی ڈورنس سے ہفتہ کویہاں وزیراعظم آفس میں الوداعی ملاقات میں کہی ۔وزیراعظم نے پاکستان میں قیام کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے سبکدوش ہونے والی فرانسیسی سفیر کی خدمات کو سراہا۔وزیر اعظم نے اس بات پراطمینان کا اظہارکیاکہ پاکستان اورفرانس توانائی، سرمایہ کاری، اوردفاع کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات بہت حوصلہ افزاءہے کہ اراکین پارلیمان کے درمیان روابط کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کی پارلیمان میں پاک فرانس دوستی گروپ قائم ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان فرانس کو ایک اہم دوست ملک سمجھتاہے،پاکستان فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ سبکدوش ہونے والی سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اورپاکستان میں قیام کے دوران حکومت پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے وہ اپنا کردارجاری رکھیں گی ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سبکدوش ہونے والی سفیر کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہاربھی کیا۔








